Advertisement

فافن کا امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ

  • فہد
  • شيئر

فافن

فافن کا امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ

فافن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فافن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ریٹرننگ افسران کسی بھی امیدوار کے کاغذات مسترد کرنے کا اپنا فیصلہ جاری کریں، وجوہات جاننا ضروری ہیں۔

فافن کا کہنا تھا کہ ضوابط کے خلاف کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن اختیارات استعمال کرے، خلاف ضابطہ کاغذات مسترد کرنے پر الیکشن کمیشن متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔

جاری کردہ بیان میں فافن کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت آر او کاغذات مسترد، منظور کرنے کے فیصلے جاری کرنے کے پابند ہیں، الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 12.4 فیصد رہی ہے۔

فافن کا کہنا تھا کہ الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 12.4 فیصد رہی ہے، الیکشن 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 10.4 فیصد رہی تھی جبکہ الیکشن 2013 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 14.6 فیصد رہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version