Advertisement

عوامی نیشنل پارٹی کا بروقت انتخابات کا مطالبہ

اے این پی

عوامی نیشنل پارٹی کا بروقت انتخابات کا مطالبہ

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے بروقت انتخابات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما شگفتہ ملک نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عام انتخابات بروقت ہونے چاہیئں، اگر الیکشن نہیں ہوں گے تو پھر جمہوریت اور عوامی سیاست کی بات کیسے کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لئے تیاریاں زور و شور جاری ہیں، عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن کمپیئن کا آغاز کر دیا ہے۔

شگفتہ ملک نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنی منشور پر مکمل عمل درآمد کرے گی، اے این پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، ہم نے اپنے منشور اور ٹکٹوں کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔

Advertisement

شگفتہ ملک نے مزید کہا کہ کچھ جماعتیں انتخابات کا التواء چاہتی ہیں، جو جماعتیں انتخابات سے بھاگ رہی ییں وہ عوام میں جانے سے ڈر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version