جن کا 9 مئی سے کوئی بھی تعلق ہے، وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے، جان اچکزئی

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ جن کا 9 مئی سے کوئی بھی تعلق ہے، وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حجام کو بے دردی سے قتل کر کے انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی، ریاست نہ ہی اسطرح کے ہتھکنڈوں سے ڈری ہے اور نہ ڈرے گی، اسلام آباد میں مسنگ پرسنز کیس پر احتجاج مظاہرین کسی کے بہکاوے میں آکر کر رہے ہیں، آپ بہلے ریاست کے قانون کو پامال کریں اور ریاست کو نقصان پہنچائے اس کے بعد ریلیف کی بھی امید رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو 9 مئی کے واقع سے کسی طرح بھی تعلق رکھتے ہیں ان کو انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مایا ناز کرکڑ احمد شہزاد 7 جنوری کو کوئٹہ آئیں گے، احمد شہزاد کوئٹہ کے مداحوں کو کرکٹ کا روڈ میپ دینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

