Advertisement

الیکشن ملتوی ہونے سے ملک کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے، خورشید شاہ

خورشید شاہ

الیکشن ملتوی ہونے سے ملک کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے، خورشید شاہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہیے اس سے ملک کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں الیکشن ہونے چاہیے الیکشن نہ ہوئے تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے، الیکشن ملتوی ہوئے تو یہ ملک سے دشمنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ہر حال میں الیکشن تو ہوئے ہیں، گرمی ہو، سردی ہو الیکشن ہوتے رہے ہیں، بے نظیر بھٹو کی شہادت سے بڑی دہشت گردی ہوسکتی ہے لیکن تب بھی الیکشن ہوئے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہونی چاہیے، صاف اور شفاف الیکشن کے لیے ہمارے اداروں کو کھڑا ہونا چاہیے، کچھ قبائلی علاقے ایسے ہیں جہاں فوج نہ ہونے سے پولنگ کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کچھ علاقوں میں تو پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے ہو جاتے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر ہمارے چند فوج جوان بھی موجود ہوں گے تو الیکشن بہتر انداز میں ہوسکیں گے۔

Advertisement

خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم آٹھ مرتبہ مختلف حکومتوں میں رہی ہے، انکی سوچ یہ ہی ہے کہ آئندہ جو حکومت آئے گی اس کے ساتھ چلے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی حکومت میں آنے کو تیار رہتے ہیں اور پیپلز پارٹی بھی ان کو ساتھ لے لیتی ہے کیونکہ ہم مثبت سیاست کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version