Advertisement

انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن معاونت کریں گے، مرتضیٰ سولنگی

  • فہد
  • شيئر

مرتضیٰ سولنگی

انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن معاونت کریں گے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن معاونت کریں گے۔

نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے متعلق معاملات کا پی ٹی آئی ہی بہتر بتا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے، نگران حکومت آئینی اور قانونی حکومت ہے، نگران حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سیکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے آئینی طور پر پابند ہیں، سیکیورٹی کے مسائل حقیقی ہیں، ہمیں ان کا ادراک ہے، انہیں بہتر کریں گے۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں سوال اٹھانے پر کوئی پابندی نہیں، سیاست آجکل ہمارا قومی مشغلہ بن چکا ہے، سیاست ضرور ہونی چاہیے سیاست پر پابندی نہیں ہے، سیاست ملک کے مستقبل سے جڑی ہونی چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر اب سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلیں گی، میڈیا کا کام ہے کہ ایسے حقائق پر گہری نظر رکھے۔

مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ انتخابات سے محض کچھ دن دور ہیں، انشاء اللہ انتخابات 8 فروری 2024ء بروز جمعرات کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کے حوالے سے تمام اختیارات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version