Advertisement

کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

آلودگی

کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، کراچی کی فضائی آلودگی کی صورتحال آج انتہائی خراب ہے اور شہر قائد آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی فضائیں آلودہ ترین اورمضر صحت ہوگئیں اور شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ریکارڈ ہوا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فضا میں آلودگی کی شرح 313 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی جس کے بعد آج شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق چین کا شہر (ووہان) آلودگی میں 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارتی شہر (کلکتہ) 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ ہ تیسرے نمبر پر رہا۔

واضح رہے کہ 150 سے 200 آلودہ، 200 سے 300 آلودہ ترین جبکہ 300 پرٹیکیولیٹ میٹرز خطرناک آلودگی کو ظاہرکرتا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کسی شہر میں فضائی آلودگی وہاں کے رہنے والوں کو مختلف سانس کی بیماریوں، پھیپھڑوں کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر حتیٰ کہ دماغی بیماریوں جیسے الزائمر اور ڈیمینشیا تک میں مبتلا کر سکتی ہے۔

نیا بھر کی 90 فیصد سے زائد آبادی ایسے مقامات پر رہتی ہے جہاں پر فضائی آلودگی کی شرح اس حد سے بڑھ چکی ہے جہاں یہ انسانی صحت کے لیے بے ضرر ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی میں سب سے خطرناک اور زہریلے عناصر ڈیزل کاروں، لکڑی سے جلائے جانے والے چولہوں اور کیمیائی تجربات کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version