Advertisement

توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی

الیکشن کمیشن

بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کردی ہے۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ میں آپ کے حکم کے مطابق حاضری لگانے آ گیا ہوں، میری درخواست ہے کہ سماعت ملتوی کردی جائے۔

الیکشن کمیشن کی لاء ونگ نے کہا کہ گواہان کے بیانات اور شواہد ریکارڈ ہونے ہیں۔

Advertisement

شعیب شاہین نے کہا کہ 8 فروری کے بعد سماعت رکھ لیں، انتخابات تک کمیشن بھی مصروف ہے، تاثر جا رہا ہے کہ کمیشن ایک جماعت کے خلاف ہے۔

دوران سماعت ممبر کے پی کے نے کہا کہ ہم پارٹی نہیں ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیے کہ مختلف جگہوں پر دفعہ 144 لگا دی گئی ہے، جلسے جلوس نہیں کرنے دیے جا رہے، انتخابات پانچ سال بعد آتے ہیں، تحریک انصاف کا انتخابی نشان بھی چھین لیا گیا۔

 ممبر کے پی کے نے کہا کہ بلے کے بغیر بھی الیکشن لڑا جا سکتا ہے، جس پر شعیب شاہین نے کہا کہ عوام کو یہ بات کیسے سمجھائیں۔

ممبر کے پی کے نے مزید کہا کہ شعیب صاحب آپ کے ہر پوسٹر پر بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لگی ہیں، بلا اہم نہیں، لوگ بانی پی ٹی آئی کو جانتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کی درخواست پر توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی سماعت انتخابات کے بعد (20 فروری) تک ملتوی کردی۔

Advertisement

دوسری جانب وکیل فیصل چوہدری نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ملتوی کرنے اور شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کی۔

ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ آج تک فواد چوہدری کی جانب سے شوکاز نوٹس پر جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ تاہم کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کیلئے 21 فروری تک مہلت دے دی۔

وکیل فیصل چوہدری نے فواد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی تحریری درخواست دیدی اور کہا کہ فواد چوہدری کی موجودگی میں ٹرائل ہونا چاہیے، ساری دنیا میں ملزم کی غیر موجودگی میں ٹرائل نہیں کیا جاتا۔

ممبر نثار درانی نے کہا کہ فواد چوہدری کی ضرورت پڑی تو پروڈکشن آرڈر جاری کردیں گے، پروڈکشن آرڈر کی درخواست پر آرڈر کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے التواء کی درخواست منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
بڑی سیاسی ہلچل، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش، دفاعی و سلامتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version