Advertisement

جے یو آئی نے پنجاب سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

جے یو آئی

جے یو آئی نے پنجاب سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ترجمان جے یو آئی حافظ غضنفر عزیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے پنجاب سے قومی اسمبلی کے 53 اور صوبائی اسمبلی کے 138 امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جنرل نشستوں پر6 خواتین امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، مخصوص نشستوں پر تین خواتین امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔

صوبائی ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پی پی 171 لاہور سے صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار امیدوار ہوں گے، این اے 128 لاہور سے حافظ غضنفر عزیز جبکہ این اے 92 سے مولانا صفی اللہ امیدوار نامزد ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق این اے 56 اور پی پی 16 سے ضیاء الرحمن امازئی، این اے 82 سے راؤ عبدالقیوم، این اے 130 سے سلیم اللہ قادری، این اے 175 سے عبدالودو، این اے 148 سے سجاد وینس، این اے 165, 167, 168 اور پی پی 254 سے محمد صفدر شہباز امیدوار ہوں گے۔

صوبائی ترجمان نے کہا کہ این اے 118  اور پی پی 148 سے محمد افضل خان، این اے 166 سے سیف الرحمن راشدی، این اے 183 تونسہ سے خواجہ مدثر محمود تونسوی اور پی پی 1 اٹک سے قاری ابراہیم امیدوار نامزد ہوئے ہیں۔

Advertisement

حافظ غضنفر عزیز نے کہا کہ این اے 176 اور پی پی 273 سے مولانا یحییٰ عباسی، پی پی 288 سے مولانا مدثر عرفان، پی پی 272 سے عبداللہ فہد لنگڑیال جبکہ پی پی 258 سے مولانا ضیاء الرحمن درخواستی امیدوار نامزد ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version