Advertisement

پی ٹی آئی امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ

پی ٹی آئی

پی ٹی آئی امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بلے کا نشان واپس لینے کے بعد امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں مختلف انتخابی نشانات الاٹ کر دیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو کے پی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 پر آزادی حیثیت میں چینک کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا جبکہ این اے 23 سے علی محمد خان کو ڈولفن کا نشان دیا گیا۔

پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 29 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ارباب عامر ایوب کو پیالہ اور این اے 47 سے پی ٹی آئی کے شعیب شاہین کو فاختہ کے نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔

سوات کے حلقہ این اے 2 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر امجد کو چائے، این اے 3 سے سلیم الرحمان کو چمٹا اور این اے 4 سے سہیل سلطان کو بکری کا انتخابی نشان مل گیا۔

Advertisement

اس کے علاوہ حلقہ پی کے 5 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اختر خان ایڈووکیٹ کو پریشر ککر، پی کے 6 سے فضل حکیم کو بھی پریشر ککر، پی کے7 سے امجد علی کوتبخے، پی کے 8 سے حمیدالرحمان، پی کے 9 سے سلطان روم کو سبز مرچ اور پی کے 10 سے محمد نعیم کو فرائی پین کا نشان الاٹ کیا گیا۔

دوسری جانب جھنگ کے حلقہ این اے 108 سے پی ٹی آئی امیدوار محبوب سلطان آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے، ان کو چارپائی کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔

حلقہ این اے 109 سے پی ٹی آئی امیدوار شیخ وقاص اکرم کو بھی چارپائی کا نشان ملا ہے جبکہ این اے 110 سے پی ٹی آئی امیدوار امیر سلطان کو کرکٹ اسٹیمپ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version