Advertisement

عوامی نیشنل پارٹی کا استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی کا استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت کا فیصلہ

لاہور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدواروں کی حمایت کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے این پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری امیر بہادر خان کی صدر آئی پی عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی، اس دوران امیر بہادر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں عبدالعلیم خان اور اُن کے پینل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

ہزارہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر احمد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات میں حمایت کا اعلان کیا جبکہ تحریک انصاف راوی ٹاؤن کے سابق صدر مبشر لال نے بھی آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این اے117میں پی ٹی آئی کے تمام کارکن عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

علاوہ ازیں عارف اعوان ایڈووکیٹ، نعیم گورائیہ ایڈووکیٹ نے بھی وکلاء برادری کے ہمراہ عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور کہا کہ این اے117 سے وکلاء عبدالعلیم خان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ میرا منشور عام آدمی کے کام آنا اور بلا تفریق خدمت یقینی بنانا ہے، شاہدرہ اور مضافاتی علاقوں کو ہر لحاظ سے اپ گریڈ کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں اے این پی اور ہزارہ برادری کے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، جائز مقام دیں گے، باعث مسرت ہے کہ وکلاء برادری این اے 117 میں ہمارے ساتھ چلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version