Advertisement

پاک سعودیہ تعلقات خطے میں استحکام کی ایک وجہ ہیں، نگران وزیراعظم

  • فہد
  • شيئر

نگران وزیراعظم

پاک سعودیہ تعلقات خطے میں استحکام کی ایک وجہ ہیں، نگران وزیراعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ قریبی تعلقات خطے میں استحکام کی ایک وجہ ہیں۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کے درمیان ڈیووس میں ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر انوار الحق کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودیہ قریبی برادرانہ تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات خطے میں استحکام کی ایک وجہ ہیں۔

نگران وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان خادم الحرمین شریفین اور سعودی عرب کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دوسری جانب پاک ایران کشیدگی کے پیش نظر  انوار الحق کاکڑ نے اپنا غیر ملکی دورہ مختصر کر دیا ہے، نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ آج سوئٹزرلینڈ سے وطن واپس پہنچیں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ایران کے میزائل حملے کے جواب میں پاکستان کا کرارا جواب

ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت پاک ایران کشیدگی پر خصوصی اجلاس ہوگا، تاہم انوار الحق کاکڑ کو وطن واپسی پر پاک ایران سرحدی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پیر کے روز ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔

ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

گزشتہ روز دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا تھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خود مختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں جس کی ذمے داری ایران پر ہی عائد ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement

پاکستانی روپیہ تگڑا؛ سعودی ریال کتنا سستا ہوگیا؟

  • فہد
  • شيئر

سعودی ریال کی قیمت میں کمی

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سعودی ریال کی قیمت میں 0.03 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال 74.75 روپے سے کم ہو کر 74.72 روپے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 74.75 روپے تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version