Advertisement

مریم نواز کی توہین کی اجازت نہیں دینگے یہ ہماری ریڈ لائن ہے، عظمیٰ بخاری

مریم نواز کی توہین کی اجازت نہیں دینگے یہ ہماری ریڈ لائن ہے، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نوازکی توہین کی اجازت نہیں دیں گے یہ ہماری ریڈ لائن ہے۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے یہ ہماری ریڈ لائن ہے، عوام کی خدمت کیلئے مریم نواز کی قیادت میں کام کریں گے، مہنگائی کم اور روزگار فراہم کرنا ہمارا منشور ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آج رمضان پیکج کا اعلان کیا جائےگا، عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلئے جو ہوسکا کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب احمد خان مدمقابل ہوں گے۔

Advertisement

پنجاب اسمبلی کا ایوان اس وقت 327ارکان پر مشتمل ہے، ن لیگ کو اس وقت 224 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے پاس 103 ارکان ہے، تاہم قائد ایوان کے لئے 186 ارکان کی اکثریت حاصل کرنا ہوتی ہے۔

اجلاس سے قبل ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا جبکہ سنی اتحاد کونسل بھی اجلاس سے پہلے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کریں گے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے، تاہم سیکرٹری پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب نے انکے کاغذات وصول کیے۔

سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب احمد خان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیے جبکہ کاغذات نامزدگی سیکریٹری پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب نے وصول کیے۔

بعد ازاں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی اور اسکروٹنی کے بعد دونوں امیدواروں کے کاغذات قواعد وضوابط کے مطابق درست قرار دے دیے۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version