Advertisement

مرکز میں حکومت سازی؛ حکومتی اتحاد کے تمام نومنتخب ارکان کو اہم ہدایت

  • فہد
  • شيئر

مرکز میں حکومت سازی؛ حکومتی اتحاد کے تمام نومنتخب ارکان کو اہم ہدایت

اسلام آباد: مرکز میں حکومت سازی کے معاملے پر مجوزہ حکومتی اتحاد کے تمام نو منتخب ارکان کو آئندہ ہفتے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آئندہ ہفتے ہوگا، شہباز شریف کو اتحادی جماعتیں وزارت اعظمی کا مشترکہ امیدوار نامزد کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی میں اتحادی جماعتیں شو آف پاور بھی کریں گی، نامزدگی کے بعد قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس بلایا جائے گا اور ارکان کے حلف کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آئین کے آرٹیکل 53 کی شق ایک کے تحت ہوگا۔

مزید پڑھیں؛ حکومت سازی کا عمل مکمل کرنے کیلئے 29 فروری تک کا وقت ہے

ذرائع ن لیگ کے مطابق اسپیکر کے منصب کے لیے ن لیگ میں مشاورت شروع ہوگئی ہے، سابق اسپیکر ایاز صادق ایک مرتبہ پھر اسپیکر کے عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ خواجہ آصف اور رانا تنویر حسین بھی اس دوڑ میں شامل ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ قائد ن لیگ نواز شریف کریں گے۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد قومی اسمبلی قاعدہ 4 کے تحت وزیراعظم کا انتخاب کرے گی، تاہم حکومت سازی سے متعلق تمام مراحل مارچ کے پہلے ہفتے میں مکمل کرلیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version