وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی
اسلام آباد: نگران وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ سے زائد کا پیکیج دیا جائے گا اور ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیاء پر رعایت ملے گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے ہوگا، تاہم نگراں وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز پر پیکیج منظور کیا تھا۔
نگران وزیراعظم کا نیک خواہشات کا اظہار
دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کابینہ کے تمام شعبوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انوارالحق کاکڑ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہوں جسے ملک کی خدمت کا موقع ملا، ہمیں اپنے گھرپاکستان کو خوشحال اور مستحکم بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام میں بےپناہ صلاحیت ہے، ہرمشکل حالات سے نمٹنے کیلئے کابینہ اور اسٹاف نے مدد کی، مجھے اپنے ملک سے محبت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

