Advertisement

سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکی استحکام کیلئے بیٹھنا پڑے گا، کیپٹن (ر) صفدر

صفدر

سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکی استحکام کیلئے بیٹھنا پڑے گا، کیپٹن (ر) صفدر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکی استحکام کے لئے بیٹھنا پڑے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر الیکشن کمیشن پہنچ گئے جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ الیکشن لڑے تھے یا لڑوایا گیا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑا ہے اس لیے تو الیکشن کمیشن آئے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ این اے 15 کا رزلٹ چیلنج کردیا یا کریں گے؟ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بتانے آئے ہیں کہ این اے 15 کا فارم 47 غلط ہے۔

صحافی نے کیپٹن (ر) صفدر سے سوال کیا کہ کس سیاسی جماعت سے ملکر حکومت بنائیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکی استحکام کے لئے بیٹھنا پڑے گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بھی بیٹھ سکتے ہیں؟ کیپٹن ر صفدرنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس نے نو مئی کو قومی اداروں پر حملہ کیا ہے اس کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے کہ سیاست چھوڑ دی جائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس شخص نے چینی صدر کی آمد پر کنٹنیر لگا لیا، اس شخص نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا، وہ شخص غدار پاکستان ہے۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ مانسہرہ حلقہ پندرہ کا الیکشن چیلنج کرنے آئے ہیں یا کردیا ہے، یا کریں گے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ابھی بتانے آیا ہوں کہ تورغر کے علاقے سے سواسو پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ نہیں آیا اور فارم 47 جاری کردیا گیا ہے، ہم فارم 47 کو چیلنج کرنے آئے ہیں، کالا ڈھاکہ و تورغر سے جو پریذائڈنگ آفیسر سامان لیکر آیا وہ بے ہوش ہے اسپتال میں ہے پتہ نہیں اس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version