جہاں پر ہماری میجورٹی ہے وہاں پر وزیر اعلیٰ ہمارا ہوگا، نفیسہ شاہ

جہاں پر ہماری میجورٹی ہے وہاں پر وزیر اعلیٰ ہمارا ہوگا، نفیسہ شاہ
پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نو منتخب ایم این اے نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ جہاں پر ہماری میجورٹی ہے وہاں پر وزیر اعلیٰ ہمارا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نفیسہ شاہ نے کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ اتحادی حکومت کے لیے پیپلز پارٹی نے آئینی عہدوں پر اپنے کینڈیٹ نامزد کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں پر ہماری میجورٹی ہے وہاں پر وزیر اعلیٰ ہمارا ہوگا، ہر جماعت نے اپنے اپنے منشور پر الیکشن لڑا تھا، ہمارے منشور پر تب عمل ہوگا جب ہمارے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئين کہتا ہے کہ جو بھی حکومت بنے وہ 5 سال کی مدت پوری کرے، جو حکومت بن رہی ہے ہماری کوشش ہوگی کے اپنا مدہ پورا کرے۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ ماضی میں جب بھی ایسا ہوا ہے جہاں حکومتیں پہلے ٹوٹی ہیں وہاں استحکام کا مسئلہ آتا ہے، کچھ سیاسی جماعتیں ایسی ہیں جن کا کام ہے انتشار کرنا، ان کو ترک کرنے کے لئے پیپلز پارٹی نے آٸینی عہدوں کا چناؤ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے والے تقریریں بھی غیر اخلاقی کر رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

