Advertisement

چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع

چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی آج چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف آج چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ ظہور الہیٰ روڈ آئیں گے، تاہم نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات دوپہر کو ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں نواز شریف چوہدری شجاعت حسین سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لئے تعاون کی درخواست کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چار رکنی وفد کی ملاقات آج ہو گی۔

Advertisement

اس کے علاوہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان بھی ملاقات آج ہو گی جس میں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version