Advertisement

این اے 127 میں عطا تارڑ کے غنڈے حملے کررہے ہیں، شیری رحمان

شیری رحمان

این اے 127 میں عطا تارڑ کے غنڈے حملے کررہے ہیں، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ این اے 127 میں عطا تارڑ کے غنڈے حملے کررہے ہیں۔

شیری رحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی پارٹی میں تفریق نہ کرے، مستونگ سے لے کر یہاں تک جو پی پی پر حملے ہورہے ہیں انکا نوٹس لیں، این اے 127 مین ہمارے دفتر پر حملہ ہوا قانون اسکی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ دھونس دھمکی کے ساتھ الیکشن نہیں ہوتے پیپلز پارٹی ایسے ہتھکنڈوں سے کبھی نہیں ڈری، لاہور کسی کی ملکیت اور جاگیر نہیں ہے پاکستان بھی کسی کی جاگیر نہیں ہے۔

رہنما پی پی نے کہا کہ لوگوں کو ووٹوں کا حق دیں یہ انکا قانونی حق ہے، یہ الیکشن ہے چناو یے یہ دنگل نہیں ہے، ہم نے شہادتیں دی ہیں ہم ڈرتے نہیں ہیں، ہم نفرت اور سیاست کی تقسیم نہیں چاہتے، آپ تنقید کریں یہ الیکشن کا حسن ہے لیکن دھمکیاں مت دیں یہ کسی کو زیب نہیں دیتا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور پر توجہ دی ہے تو اس سے ڈریں مت سب کو ووٹ حق دیں یہ جنگ نہیں ہے خون خرابہ مت کریں، حلقہ این اے ایک سو میں عطاء تارڑ کے غنڈے حملے کر رہیں ہے، پیپلز پارٹی کبھی دھمکیوں سے ڈری ہیں نہ کوئی ڈرا سکتا ہے۔

Advertisement

شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 238 سے چیئرمین یوسی حاجی اکرام ملک پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، آل پاکستان لنگاہ جماعت کے رہنما نے بھی بلاول بھٹو کی ایک سو ستائیس میں حمایت کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی منظم کمپین چلا رہی ہے، نئے لوگ پیپلز پارٹی میں آنا چاہ رہے اس الیکشن رکھے دنگل نہ بنائیں، الیکشن کمیشن نوٹس لیں اور بتائیں ایک پارٹی کا الیکشن کمیشن ہے یا سب کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version