Advertisement

آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعت میں شمولیت کا آج آخری روز

آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعت میں شمولیت کا آج آخری روز

اسلام آباد: 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں کامیاب آزاد امیدواروں کو کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا آج آخری روز ہے۔

عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ میں سہولت ڈیسک قائم کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدواروں کو پارٹی سربراہ کا اصل بیان حلفی سہولت ڈیسک پر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آزاد امیدواروں کو آرٹیکل 106 کے تحت تین روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہوتا ہے، نوٹیفکیشن کے بعد قومی اسمبلی کے نومنتخب ایم این ایز کو آج تک کسی بھی سیاسی جماعت میں لازمی شمولیت اختیار کرنی ہوگی، جن ارکان کا نوٹیفکیشن اتوار کو جاری ہوا ان کو کل تک کسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرنا ہوگا۔

پی ٹی آئی کو کے پی میں حکومت سازی کیلئے کسی بھی جماعت میں شمولیت کیلئے دو روز میں فیصلہ کرنا ہوگا، تاہم ارکان قومی اسمبلی کے پاس صرف 24 گھنٹے کا وقت ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version