Advertisement

عون چوہدری کا الیکشن کمیشن سے پولنگ عملے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

عون چوہدری

عون چوہدری کا الیکشن کمیشن سے پولنگ عملے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے الیکشن کمیشن سے پولنگ عملے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ كر دیا ہے۔

این اے 128 میں عون چوہدری اور عمر سہیل ضیا بٹ نے جونئیر ماڈل ہائی اسكول ماڈل ٹاون پولنگ اسٹیشن كا دورہ کیا، تاہم اس دوران عون چوہدری نے پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی كی نشاندہی كر دی اور کہا کہ انتظامیہ نے پولنگ اسٹیشن كے اندر پی ٹی آئی کا کیمپ لگوا دیا۔

ووٹرز نے شكوہ کیا کہ پولنگ عملہ آئی پی پی اور ن لیگ كے ووٹ ڈالنے کیلئے آنے والے ووٹرز کو خوار كر رہی ہے، لسٹوں میں نام نہ ہونے کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔

 عون چوہدری نے الیکشن کمیشن سے پولنگ عملے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ كرتے ہوئے کہا کہ فستائیت کی سوچ رکھنے والے لوگ بطور پولنگ عملہ تعینات ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ووٹ نہ ڈالیں، لیکن ہم ڈٹ کر اس دھاندلی اور پیٹرول پمپ والوں کا مقابلہ کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار  سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔

ملک بھر میں 90 ہزار 675 میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ شفاف پولنگ کے لیے مختلف شہروں میں مانیٹرنگ سیلز قائم کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version