Advertisement

ایم کیو ایم نے ن لیگ سے سندھ کی گورنر شپ کا مطالبہ کردیا

  • فہد
  • شيئر

ایم کیو ایم نے ن لیگ سے سندھ کی گورنر شپ کا مطالبہ کردیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) سے سندھ کی گورنر شپ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان آج اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، اجلاس میں فیصلہ ہوگا کہ ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ ملے گی یا نہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اہم مذاکرات میں گورنر سندھ کے عہدے پر اصرار کرے گی۔

ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر کسی اہم عہدے کے 17 نشستوں والی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کیا جاسکتا، پہلے بلدیاتی نظام اور آئینی ترمیم پر بات ہوگی اس کے بعد کابینہ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سندھ میں گورنر شپ متحدہ کا حق ہے، دستبردار نہیں ہوں گے، کامران ٹیسوری کی بطور گورنر کارکردگی عمدہ ہے، انہی کو آگے چلنا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بہت اچھا کام کر رہے ہیں، پورے ملک میں تمام گورنر سے زیادہ متحرک ہیں، نہیں چاہتے سندھ کی گورنر شپ کے معاملے پر کوئی بحث ہو۔

Advertisement

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس کراچی کا 80 فیصد اور حیدرآباد کا 100 فیصد مینڈیٹ ہے، تو گورنر شپ بھی ایم کیو ایم کا حق ہے، حکومت میں برائے نام نہیں رہنا چاہتے، ڈیڈ لاک کوئی نہیں ہے، معاملات طے پا جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version