Advertisement

کسی کو سیاسی قیدی بنانا ن لیگ کی سوچ نہیں، ایاز صادق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ کسی کو سیاسی قیدی بنانا ن لیگ کی سوچ نہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے قانون سازی میں سپورٹ کرنے کا کہا ہے اور حکومت کو قومی اسمبلی میں بھی ووٹ دینے کا کہا ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ ہم کسی سے کوئی بدلہ نہیں لینا چاہتے، کسی کو سیاسی قیدی بنانا ن لیگ کی سوچ نہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو سب مضبوط ہوں گے، پاکستان اب نقصان نہیں اٹھا سکتا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے نمبر 200 کے قریب ہوں گے، الزام تراشی کے بجائے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ جو اسمبلی میں رہ کر گئے ہیں ان کی خواہش ہے مل کر پاکستان کو مشکل سے نکالیں، ہم کسی سے کوئی بدلہ نہیں لینا چاہتے، 2018 سے 2022 تک جو دیکھا گیا اس پر نہیں چلنا چاہتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version