Advertisement

’’الیکشن 2024 میں پیپلز پارٹی کے مقابلے کا کوئی نہیں‘‘

پیپلز پارٹی

’’الیکشن 2024 میں پیپلز پارٹی کے مقابلے کا کوئی نہیں‘‘

پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 30 کے امیدوار مصباح الدین نے کہا ہے کہ الیکشن 2024 میں ہمارے مقابلے کا کوئی نہیں ہے۔

مصباح الدین نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی برسر اقتدار آکر اپنے منشور پر عمل کریگی، نوجوانوں کو روزگار کارڈز، تین سو یونٹ فری بجلی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، کسان کارڈ اور دیگر مراعات عوام کو دینگے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا دس نکات پر مشتمل عوامی منشور ہے، انتخابات میں ہمارے مقابلے کا کوئی نہیں۔

رہنما پی پی نے کہا کہ تحریک انصاف نے صوبے میں دس سال حکومت کی لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، ایک ارب درخت لگانے اور ساڑھے تین سو ڈیمز بنانے کے وعدے کہاں گئے۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے وعدہ کا کیا ہوا، میرے حلقے میں بہت زیادہ مسائل ہیں، بجلی، گیس، سڑکیں اور بدامنی جیسے مسائل ہیں۔

Advertisement

مصباح الدین نے مزید کہا کہ ماضی میں کسی نے بھی حلقے میں کام نہیں کیا، کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرونگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version