Advertisement

ووٹوں کی دوبارہ گنتی، درخواستوں کی وصولی 10 اور 11 فروری کو ہوگی

  • فہد
  • شيئر

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اپنے افسران وملازمین کو 3 اعزازیے کا دینے کا فیصلہ

ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں کی وصولی کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ 10 اور 11 فروری کو کھلا رہے گا۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواستیں صبح 8:30 سے شام 4:30 تک وصول کی جائیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواستوں پر سماعت 10 اور 11 فروری بروز ہفتہ اور اتوارکو بھی ہوں گی، پٹیشن جمع کرانے کیلئے ضروری ہدایات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواران ایس اوپیز کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کرواسکیں گے، پٹیشنز کی 9 کاپیاں، ایک اصل اور8 کاپیاں معہ مکمل تفصیل جمع کروانی ہوں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ درخواست دہندہ درخواست کی سافٹ کاپی پی ڈی ایف میں مہیا کرے گا، درخواست دہندہ جو بھی ان کے پاس ثبوت ہوں گے وہ یو ایس بی میں دیں گے۔

Advertisement

اس کے علاوہ درخواست دہندہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی درخواست کے ساتھ منسلک کریں گے اور اپنا درست موجودہ پتہ اور رابطہ نمبرلکھیں گے، درخواست دہندہ مدعاعلیہان کے مکمل کوائف اورپتہ تحریر کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ وکیل کے ذریعے درخواست دائر کرنے پر وکالت نامہ لف کرنا ہوگا، صرف مقررہ تاریخ اوروقت پرموصول درخواستیں سماعت کیلئے مقررہوں گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز سے سامان وصول کرتے ہوئے پریزائیڈنگ آفیسر اس بات کی تسلی کریں کہ الیکشن سے متعلقہ تمام الیکشن مٹیریل پیکنگ انوائس کے مطابق فراہم کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version