Advertisement

ن لیگ کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار نبھانے کا فیصلہ

ن لیگ کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار نبھانے کا فیصلہ

پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دوسری اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار نبھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ن لیگ کے نومنتخب 9 صوبائی اسمبلی ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں انجینئر امیر مقام نے اراکین اسمبلی کو پارٹی لیڈر شپ کی طرف سے مبارکباد دی۔

دوران اجلاس امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن دوسری اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا پہلا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا، تاہم گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس دن گیارہ بجے طلب کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے اور اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نومنتخب اراکین سے حلف لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version