Advertisement

پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے 3 نام شارٹ لسٹ کرلیے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) نے گورنر پنجاب کے لئے 3 نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان شراکت اقتدار کے فارمولے کے معاملے پر مشترکہ حکومتی فارمولا طے پانے کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت نے گورنر پنجاب کے نام پر مشاورت شروع کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے، تاہم مخدوم احمد محمود، قمرالزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیر غور ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مخدوم احمد محمود پہلے بھی گورنر پنجاب کے منصب پر فائز رہے ہیں جبکہ سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہیں۔

مخدوم احمد محمود ن لیگ کے لیے بھی قابل قبول ہیں، ان کے ن لیگ کی قیادت سے بھی اچھے مراسم ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت حتمی مشاورت کے بعد جلد گورنر پنجاب کا نام فائنل کرے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کے لیے معاملات طے پاگئے ہیں جس کے تحت آصف زرداری ملک کے اگلے صدر ہوں گے جبکہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر شہباز شریف بیٹھیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی، صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا جبکہ گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا بھی پیپلزپارٹی سے ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version