Advertisement

پاکستان اور یورپی یونین کا پارلیمانی روابط مضبوط کرنے پر اتفاق

پاکستان

پاکستان اور یورپی یونین کا پارلیمانی روابط مضبوط کرنے پر اتفاق

پاکستان اور یورپی یونین نے متواتر مصروفیات اور بات چیت کے ذریعے پارلیمانی روابط مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس حوالے سے مفاہمت نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات کے لیے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کی سربراہ نکولا پروکاسینی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوئی۔

دوران ملاقات انہوں نے جغرافیائی سیاست کے ابھرتے ہوئے رجحانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل نگران وزیر خارجہ کی برسلز میں یورپی یونین کے کمشنر برائے موسمیاتی تبدیلی سے ملاقات ہوئی تھی جس میں پاکستان اور ای یو کے درمیان سبز اشتراک کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے آزادی مذہب و عقائد فرانز وین ڈیل سے بھی ملاقات کی جس میں دنیا میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

ملاقات کے دوران فریقین نے عدم برداشت کے رحجان میں کمی لانے اور پرامن مشترکہ مستقبل کے حصول کیلئے ایک دوسرے کے عقیدے کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ جلیل عباس جیلانی نے برسلز میں یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سیکرٹری جنرل سٹیفانو سننینو سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان اور یورپین یونین کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دوران ملاقات میں اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان (2019) کے تحت شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version