Advertisement

سینیٹر مشتاق احمد کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ میں اظہار خیال کے دوران کہا کہ الیکشن جو 8 فروری میں ہوا اس میں بدترین دھاندلی ہوئی، یہ جعالی الیکشن تھا جو بھی حکومت بنے گی ہم اس کو نہیں مانیں گے، اس بدترین دھاندلی پر الیکشن کمیشن معافی مانگے۔

انہوں نے کہا کہ چار لوگوں نے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے، الیکشن کمیشن عدلیہ نگران حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اس دھاندلی کے ذمہ دار ہیں، اس لئے میں الیکشن کمیشن سے معافی کا مطالبہ کرتا ہوں۔

جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف آئینی شکنی اور غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد نہ کروا کر الیکشن کمیشن غداری کا مرتکب ہوا ہے، چیف الیکشن کمیشن آئین شکنی کی آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

انکا کہنا تھا کہ الیکشن میں ڈرگ مافیہ اور افغان نیشنل کو جتوایا گیا، کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ سے الیکشن کا کٹھہ چٹھہ کھول دیا، الیکشن نے ملک کو عظیم تر معاشی اور سیاسی بحران کی طرف دھکیل دیا۔

Advertisement

مشتاق احمد نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کروانے والے قومی مجرم ہیں، الیکشن میں بلٹ نے بیلٹ کو اغوا کیا ہے، الیکشن میں گولی نے پرچی نے اغوا کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر معافی مانگے اور 50 ارب وصولی کیا جائے، الیکشن کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ چند سرکاری نوکر بند دروازوں کے پیچھے عوام کے حق حکمران کو چھینے گئے، انگریزوں سے آزادی اس لیے حاصل نہیں کی گئی کے چند سرکاری نوکر بند کمروں میں ہمیں غلام بنانے کے فیصلے کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version