Advertisement

الیکشن کمیشن کی کارکردگی 8 فروری کے بعد نظر آئے گی، نیئر بخاری

نیئر بخاری

الیکشن کمیشن کی کارکردگی 8 فروری کے بعد نظر آئے گی، نیئر بخاری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی 8 فروری کے بعد نظر آئے گی۔

نیئر بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے تین حلقے میں سی ڈے اے سنیٹری ورکرز کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں، گیارہ سو سی ڈی اے سینیٹری ورکرز کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے سینیٹری ورکرز کو ووٹ کی سہولت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پوسٹرز اتارے جارہے ہیں الیکشن کمیشن کی پرفارمنس کے بارے میںابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، الیکشن کمیشن کی پرفارمنس 8 فروری کے بعد نظر آئے گی، معلوم ہوگا الیکشن کمیشن کی کارکردگی کیسی رہی۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی پہلے میاں نواز شریف نے کی، جس قسم کی دہشت گردی انہوں نے کی ہے الیکشن کمیشن کو اسکا نوٹس لینا چاہیے۔

انکا کہنا تھا ہے کہ جس دن رزلٹ شیٹ آئے گی میری پارٹی اسٹریٹجی پر غور کرے گی، پاکستان کے استحکام کا انحصار ان انتخابات پر ہے۔

Advertisement

نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان میں پولیٹیکل اسٹیبیلٹی آئے گی تو اکنامک اسٹیبیلٹی آئے گی، پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ ڈائلاگ کیا، میری پارٹی سیاسی وژن رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے بعد جو بھی اتحاد بنے گا بلاول بھٹو زرداری لیڈ کریں گے، اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version