Advertisement

بابر سلیم سواتی اسپیکر اور ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی منتخب

کے پی اسمبلی

بابر سلیم سواتی اسپیکر اور ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی منتخب

سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی اور سنی اتحاد کونسل کی امیدوار ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

 خیبرپختونخوا اسمبلی میں سنی اتحا د کونسل کے بابر سلیم سواتی 89 ووٹ لیکر سپیکر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل احسان اللہ میانخیل نے 17 ووٹ لیے ہیں۔

نومنتخب اسپیکر نے حلف اٹھایا اور فوری طور  پر عہدہ سنبھالتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کے لئے پولنگ کے عمل کا آغاز کیا۔

پولنگ ختم ہونے کے بعد سنی اتحاد کونسل کی امیدوار ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوئیں جنہوں نے 87 ووٹ حاصل کئے جبکہپی ٹی آئی پی کے ارباب وسیم حیات نے 19 ووٹ حاصل کئے۔

خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے لئے مجموعی طور پر 106 ووٹ پول ہوئے جس میں سے کوئی بھی ووت مسترد نہیں ہوا ہے۔

Advertisement

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری تھا۔

اس سے قبل صوبائی اسمبلی میں اسپیکر مشتاق غنی کی ریر صدارت اجلاس جاری ہے جس میں نامزد وزیراعلی سمیت اراکین اسمبلی نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔

دوران اجلاس تورغر سے منتخب لائق محمد خان اورشانگلہ سے منتخب عبدامنعیم نے حلف اٹھایا جبکہ دونوں کا تعلق تحریک انصاف کے آزاد حمایت یافتہ امیدواروں سے ہے۔

اس کے علاوہ دو نومنتخب ارکان اسمبلی عبد المنعم اور لائق خان نے بھی حلف اٹھایا تاہم اسپیکر نے ان سے حلف لیا جس کے بعد نومنتخب ارکان نے رجسٹر پر دستخط کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version