Advertisement

عام انتخابات میں تین روز باقی؛ سیاسی جماعتوں نے انتخابی سرگرمیاں تیز کردیں

عام انتخابات

عام انتخابات میں تین روز باقی؛ سیاسی جماعتوں نے انتخابی سرگرمیاں تیز کردیں

آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں صرف تین روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے پیش نظر سیاسی جماعتوں نے انتخابی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

جماعت اسلامی پاکستان آج راولپنڈی و اسلام آباد میں بڑے جلسے کرے گی، تاہم جماعت اسلامی تاریخی لیاقت باغ میں ساڑھے تین بجے جلسہ عام کرے گی۔

لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے جلسے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے جبکہ جماعت اسلامی کا دوسرا جلسہ فاطمہ جناح پارک کے سامنے بڑے گراؤنڈ میں چھ بجے ہوگا۔

اسلام آباد کے جماعت اسلامی کے جلسے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی خطہ پوٹھوہار میں آج تلہ گنگ میں میدان سجائے گی، تاہم سابق صدر آصف علی زرداری آج تلہ گنگ کے گورنمنٹ بوائز اسکول گراؤنڈ میں خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ آصفہ بھٹو آج رحیم یارخان کے علاقے نواز آبادمیں جلسے سے خطاب کریں گی، تاہم نوازآباد میں پیپلزپارٹی نے جلسہ گاہ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جلسہ گاہ میں 10 کنٹینر پر مشتمل 20 فٹ اونچا اور 80 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

جلسہ گاہ میں 30 ہزار کے قریب کرسیاں نصب اور قائدین کے پوسٹرز او ربینرز آویزاں کردیے گئے ہیں، تاہم آصفہ بھٹو دن 1 بجے جلسہ گاہ سے خطاب کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا فلسطین پر دو ٹوک مؤقف
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا یوکرین تنازع پر مؤقف
طبی تعلیم کے حوالے سے کنگ حماد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح اہم سنگ میل ہے، جنرل ساحر شمشاد
میئر کراچی نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ نہ خود کام کریں گےاور نہ کسی کوکام کرنےدیں گے، فاروق ستار
جلالپور پیروالا: موٹروے ایم 5 بارہویں روز بھی بند، بحالی کا کام جاری
پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی منظوری مل گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version