این اے 70؛ فردوس عاشق اعوان کو انتخابی مہم میں بڑے بریک تھرو مل گئے

این اے 70؛ فردوس عاشق اعوان کو انتخابی مہم میں بڑے بریک تھرو مل گئے
سیالکوٹ: این اے 70 سے استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما (آئی پی پی) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو انتخابی مہم میں بڑے بریک تھرو مل گئے۔
منہاج القرآن سیالکوٹ ڈویژن کی جانب سے ڈاکٹر فردوس عاشق کی حمایت کا اعلان کیا گیا جبکہ انکی پیر نقیب الرحمٰن صاحب عید گاہ شریف سے بھی ملاقات ہوئی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سیاسی و سماجی اور مذہبی حلقوں میں یکساں پذیرائی ہوئی، منہاج القرآن اور ڈویژنل کابینہ نے مرکزی رہنما آئی پی پی کی انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔
ادارہ منہاج القرآن سیالکوٹ اور دربار عید گاہ شریف کیجانب سے بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی، اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انتخابات میں کامیابی کے لئے دعائیں کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دوران ملاقات پیر نقیب الرحمٰن نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق حلقے میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں۔
سربراہ ادارہ منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ دختر سیالکوٹ نے بائیس سالوں میں حلقے کی بھرپور خدمت کی ہے۔ انشاء اللہ بھرپور سپورٹ اور ووٹ سے ان کی شاندار کامیابی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق نے کابینہ ادارہ منہاج القرآن اور دربار عید گاہ شریف سے اظہار تشکر بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News