Advertisement

عام انتخابات کے حوالے سے سندھ رینجرز کا اہم سیکیورٹی اجلاس

سندھ رینجرز

عام انتخابات کے حوالے سے سندھ رینجرز کا اہم سیکیورٹی اجلاس

کراچی: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص کی زیرِ صدارت ہیڈکوارٹر سندھ رینجرز میں الیکشن کے انتظامات اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبے بھر میں جنرل الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے کیے گئے لائحہ عمل کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے جنرل الیکشن کے دوران مشترکہ فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کی جائے گی، داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور سندھ رینجرز کے دستے بطور کوئیک رسپونس فورس ایریا میں تعینات رہیں گے۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے حکومت اور الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ممکن بنایا جائے گا اور قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں آئی جی سندھ پولیس، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، اسپیشل سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ، سیکریٹری سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ، کمشنر کراچی، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version