حلقہ پی ایس 88 میں ایم کیو ایم کا اے این پی کی حمایت کا اعلان

حلقہ پی ایس 88 میں ایم کیو ایم کا اے این پی کی حمایت کا اعلان
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حلقہ پی ایس 88 میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس 88 میں اے این پی کو سپورٹ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی فلاح کے حوالے سے ہماری سوچ مشترکہ ہے، مہاجر اور پختون ایک ساتھ کھڑے نظر آئیں۔
واضح رہے کہ کراچی کی صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) قیادت کی ملاقات ہوئی۔
ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کی قیادت میں وفد نے اے این پی کے صوبائی صدر شاہی سید سے ملاقات کی، تاہم دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے دوران ملاقات مسیٹ ایڈجسمنٹ، ورکنگ ریلیشن شپ اور انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اے این پی سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 88 پر ایم کیو ایم کی حمایت چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

