وفاق میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت کسی کے پاس نہیں، سعد رفیق

وفاق میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت کسی کے پاس نہیں، سعد رفیق
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت کسی کے پاس نہیں۔
سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان کہا کہ باہمی نفرت عروج پر ہے۔
میری ذاتی راۓ —
وفاق میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت کسی کے پاس نہیں –
Advertisementباھمی نفرت عروج پر ھے-
شدید معاشی بحران سے نکلنے،تقسیم در تقسیم کا عمل روکنے ،سیاسی تناؤ اور باھمی تلخیاں کم کرنے کیلئے
انا ضد اور بدلے کے بُت توڑ دیے جائیں –ایک خاص مدت کیلیے قومی اسمبلی میں موجود… pic.twitter.com/gdSoHQNWN5
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 15, 2024
لیگی رہنما نے کہا کہ شدید معاشی بحران سے نکلنے، تقسیم در تقسیم کا عمل روکنے، سیاسی تناؤ اور باہمی تلخیاں کم کرنے کیلئے انا، ضد اور بدلے کے بُت توڑ دیے جائیں۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ایک خاص مدت کیلیے قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل پر ٹھنڈے دل سے غور کیا جائے۔
واضح رہے رواں سال ہونے والے الیکشن میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق لاہور کے حلقے این اے 122 سے کھڑے ہوئے تھے، تاہم پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لطیف کھوسہ سے شکست کھا گئے تھے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق لطیف کھوسہ 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ خواجہ سعد رفیق 77 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

