Advertisement

“عام انتخابات میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پاک آرمی اور رینجرز فلیگ مارچ کریگی”

عام انتخابات

“عام انتخابات میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پاک آرمی اور رینجرز فلیگ مارچ کریگی”

ذرائع محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاک آرمی اور رینجرز فلیگ مارچ کرے گی۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پاک آرمی اور رینجرز کے تازہ دم دستے صوبہ بھر میں فلیگ مارچ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رینجرز اور پاک آرمی کے جوان 5 فروری کو مختلف شہریوں میں فلیگ مارچ کریں گے، تاہم پاک آرمی رینجرز کے دستے بطور کوئیک رسپانس فورس صوبہ بھر میں تعینات رہیں گے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ الیکشن سے متعلق قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ممکن بنایا جائے گا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی بھی ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع نے مزید کہا کہ پاک فوج پولنگ کے دوران محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے تعاون کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Next Article
Exit mobile version