وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ(ن) حکومت بنائے گی،مریم اورنگزیب

وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ(ن) حکومت بنائے گی،مریم اورنگزیب
مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مضبوط ہے۔
مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ انشاءاللہ، وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی اور عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کے انتخابی سیل میں نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز نہ ہونے کی بناء پر نتائج کے حصول میں دقت پیدا ہوئی۔
رہنما مسلم لیگ کا مزید کہنا ہےکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت اور انہیں مسائل سے نجات دلانے کےلئے اپنے پختہ عہد کو ہمیشہ کی طرح پورا کرے گی۔
Advertisementانشاءالٰلہ، وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) حکومت بنائے گی اور عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ پارٹی کے انتخابی سیل میں نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز نہ ہونے کی بناء پر نتائج کے حصول میں دقت پیدا ہوئی۔ مسلم لیگ(ن) کی پوزیشن مضبوط ہے۔…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 9, 2024
واضح رہےکہ ملک بھرمیں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، مختلف حلقوں سے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

