ن لیگ نے کبھی کسی کے دکھ پر چشن نہیں منایا، مصدق ملک

ن لیگ نے کبھی کسی کے دکھ پر چشن نہیں منایا، مصدق ملک
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ نے کبھی کسی کے دکھ پر چشن نہیں منایا۔
سابق وفاقی وزیر مصدق ملک نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جج محمد بشیر کی تعریفیں کرتے تھے، آج بھی تو فیصلہ جج محمد بشیر نے ہی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل کا فیصلہ مسلم لیگ ن نے نہیں عدالت نے کیا، جج محمد بشیر کی عظمت کو آج کیا ہوگیا؟
انکا کہنا تھا کہ دوسروں کو سزا ہوئی تو جج محمد بشیر کو مرد مومن کہا گیا اور آج ان کو سزا ہوئی تو جج محمد بشیر پر تنقید کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان مایوس نہ ہوں ملک کا مستقبل روشن ہے، مصدق ملک
لیگی رہنما نے کہا کہ آپ نے جو تحفے لیے ان کو ڈکلیئر نہیں کیا، آپ نے 3 ارب 15 کروڑ روپے کے تحائف 90 لاکھ میں خریدے، توشہ خانہ کے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے گئے، فیصلے میں جھول ہے تو عدالتیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیلئے کبھی کوئی ریلیف نہیں تھا، ن لیگ نے کبھی کسی کے دکھ پر چشن نہیں منایا۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ ہم خود اس درد سے گزرے گے ہم چاہے گے اس ملک کو سیدھی راہ پر ڈالا جائے، اگر سلیقے سے ملک چلائے گے تو یہ ملک آگے بڑھے گا، الیکشن وقت پر اور ایک ہی دن ہونے چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

