پی ٹی آئی کا مخصوص نشستیں نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستیں نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کی صورت میں اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
تحریک انصاف کے ارکان نے رائے دی ہے کہ ارکان کے حلف نہ لینے کی صورت میں ایوان نامکمل تصور ہوگا۔
پی ٹی آئی کے ارکان کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ ہمارے ارکان کی عدم شرکت سے وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی متنازع ہوگا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کے 110 سے زائد آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

