Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان حقیقی مینڈیٹ لیکر واپس آئی ہے، خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان حقیقی مینڈیٹ لیکر واپس آئی ہے، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم حقیقی مینڈیٹ لے کر واپس آئے ہیں لیکن گورنر شپ اور وزارتوں کیلئے نہیں آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا عہدوں کا فیصلہ ہوگیا ہے لیکن ہم نے کوئی عہدہ نہیں مانگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار ایک مرتبہ پھر عوام نے اپنا کام پورا کیا ہے جس کی بنا پر آج یہ نومنتخب ایوان ہمارے سامنے موجود ہے ، 75 سال سے جو منظر نامہ تھا وہ آج بھی ویسا ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج 75 سالوں بعد یہ وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستانیوں کو رعایا سے عوام کے عہدے پر پرموٹ کرسکیں یعنی عوام کا مقصد یہ ہے کہ وہ کبھی حکمران بھی بن سکتے ہیں۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ  ہم اس بار گورنرشپ یا کسی وزار کے لئے نہیں آئے بلکہ ہم 23 کروڑ عوام کی ذمہ داری لے کر آئے ہیں تاکہ ان کو ان کے حقوق دلوا سکیں اور جمہوریت کے ثمرات ان تک پہنچا سکیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک نسخے کے تحت آئے ہیں اور آئندہ 05 سالوں تک اسی پر قائم رہیں گے کیونکہ اختیارات عوام تک پہنچائے بغیر جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version