Advertisement

پی ٹی آئی آئین اور قانون کی پامالی کررہی ہے ،عطا تارڑ

پی ٹی آئی آئین اور قانون کی پامالی کررہی ہے ،عطا تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آئین اور قانون کی پامالی کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما عطا تارڑ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سنی اتحاد کونسل مقررہ وقت میں فہرستیں جمع کراتی تو بات تھی ،آئین کی پامالی کرتے ہیں میڈیا کےسامنے رونا روتے ہیں ، پی ٹی آئی نے بغیر سوچے سمجھے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا۔

انہوں نے کہاکہ آئین کوپامال کرکے مخصوص نشستوں کی کوشش کی جارہی ہے، جوجماعتیں جیت کراسمبلی آئی ہیں انہیں مخصوص نشستیں ملیں گی،سنی اتحاد کونسل نےدرخواستوں میں فریق نہیں بنایا ،کہتےہیں آزاد لوگوں نے جوائن کرلیا مخصوص نشستیں دی جائیں ، شور مچایا جارہا ہے الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کرتا ، الیکشن کمیشن میں علی ظفر نے کل تک التوا مانگا ہے۔

مسلم لیگی رہنما نے مزید کہاکہ سیاسی جماعتوں نےالیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کررکھی ہے ،الیکشن کمیشن نے تمام درخواستیں یکجا کردی ہیں۔

Advertisement

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کیخلاف تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سننے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سنی اتحاد کو نسل میں آزاد امید واروں کی شمولیت اور خصوصی نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سنی اتحاد کونسل کے خلاف 6 درخواستوں پر سماعت کی۔

ن لیگ کے رہنما اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، اقبال ظفر جھگڑا، کیپٹن صفدر کمرہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ فاروق نائیک، بابر اعوان، بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر اور فروغ نسیم بھی عدالت میں موجود تھے۔

سماعت کے آغاز پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست دی تھی، ہمیں نہیں معلوم کہ یہ درخواست گزار کس لیے آئے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم ان مخصوص نشستوں کیلئے آئے ہیں جو ابھی تک الاٹ نہیں کی گئیں، ہم ذاتی حیثیت میں نہیں بطور سیاسی جماعت آئے ہیں۔

Advertisement

فاروق نائیک نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ بطور جماعت کیا سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کا استحقاق ہے یا نہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ان جماعتوں کا کیا مسئلہ ہے، آئین کے تحت سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار ہے۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی درخواستیں آئیں جنہیں سننا ضروری ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایسی پارٹی مخصوص نشستوں کا دعویٰ کر رہی ہے جو ایک بھی جنرل نشست نہیں جیتی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے 86 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے 81 آزاد امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں شامل کیا، ہماری درخواست سب سے پہلے آئی لیکن ہمارے خلاف درخواستوں کو پہلے سماعت کیلئے مقرر کیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن قومی و صوبائی اسمبلیوں میں آنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو سنے، یہ ایک آئینی و قانونی سوال ہے جس کی وضاحت ضروری ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version