Advertisement

خدشہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ کرایا جاسکتا ہے، پلوشہ خان

پلوشہ خان

خدشہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ کرایا جاسکتا ہے، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ خدشہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ کرایا جا سکتا ہے۔

پی پی رہنما پلوشہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 فروری کا سورج ن لیگ کیلئے ماتم لے کر آئے گا، سرکاری ٹی وی پر دیکھا کہ عطا تارڑ نے کھلم کھلا دھمکیاں دی ہیں، خدشہ ہے یہ جماعت اور انکا کارندہ خون خرابے کی سازش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو ووٹوں کی خریدوفروخت کا اچھا تجربہ ہے، ن لیگ کے اپنے لوگ گھر گھر جا کر بولتے ہیں عطا تارڑ جعلی امیدوار ہے۔

پلوشہ خان نے کہا کہ ن لیگ کا وتیرہ ہے ہر شکست سے پہلے وہ واردات ڈال دیتے ہیں، عطاتارڑ چاہتے ہیں لاہور سے بلاول بھٹو چلے جائیں، ہم کہتے ہیں آپ کسی ووٹر کو ہاتھ لگا کر دکھائیں، نہ بلاول صاحب کہیں جارہے ہیں اور نہ ہی انکے ووٹر، یہ تو آپ کا کام ہے پتلی گلی سے نکل جانا، آپکی جماعت کو جو توانائی کے انجکشن ملے وہ زرداری صاحب نے دیے۔

انکا کہنا ہے کہ عطا تارڑ صاحب اپنا غصہ ہماری جماعت پر نہ نکالیں، انکی اپنی جماعت کے لوگ انکے خلاف ہیں، ن لیگ سے مطالبہ ہے وہ اپنی پوزیشن واضح کرے۔

پلوشہ خان نے مزید کہا کہ خدشہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ کرایا جا سکتا ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں عطا تارڑ کے بیان کا نوٹس لے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version