Advertisement

الیکشن کمیشن کا پانچوں ہائیکورٹس کو ٹربیونل ججز کی تعیناتی کیلئے خط

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اپنے افسران وملازمین کو 3 اعزازیے کا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: عام انتخابات سے متعلق انتخابی عذرداریوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پانچوں ہائیکورٹس کو ٹربیونل ججز کی تعیناتی کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کو الگ الگ مراسلہ لکھا گیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کی عذدرایوں کیلئے ٹربیونل تشکیل دینے ہیں، ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے دستیاب ججز کے نام دیے جائیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹربیونل 4 ماہ کے اندر اندر عذر داریوں پر فیصلے کریں گے اور ٹربیونل میں کیس کے التواء کی کوشش کرنے والوں کو جرمانے کی ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے حتمی نتائج روک دیے۔

Advertisement

انتخابی عذرداریوں پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 15 حلقوں کے حتمی نتائج روک دیے جن میں این اے 58 چکوال، این اے 71 سیالکوٹ، این اے 51 راولپنڈی، این اے 117 لاہور، این اے 69 منڈی بہاوالدین کے نتائج شامل ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے این اے 56 راولپنڈی، این اے 53 راولپنڈی، این اے 60 جہلم، این اے 69 منڈی بہاؤالدین، این اے 57 راولپنڈی، این اے 52 راولپنڈی اور این اے 126 لاہور، این اے 127 لاہور، این اے 87 خوشاب کے بھی حتمی نتائج جاری کرنے سے بھی  روک دیا۔

صوبائی اسمبلیوں کے 22 حلقوں میں پی پی 283 لیہ، پی پی 164 لاہوراور پی پی 46 سیالکوٹ، پی پی 22 چکوال، پی پی 49 سیالکوٹ، پی پی 14 راولپنڈی، پی بی 14 نصیرآباد، پی بی 44 کوئٹہ، پی پی 33 گجرات، پی پی 126 جھنگ، پی پی 128 جھنگ، پی پی 7 سرگودھا، پی پی 133 ننکانہ صاحب، پی پی 15 راولپنڈی کے حتمی نتائج روک دیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version