Advertisement

دہشتگردی کا مقابلہ اپنی پوری طاقت سے آخری دم تک کریں گے، آرمی چیف

  • فہد
  • شيئر

دہشتگردی کا مقابلہ اپنی پوری طاقت سے آخری دم تک کریں گے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ اپنی پوری طاقت سے آخری دم تک کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان امن و امان اور ملکی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

دوران ملاقات آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، قوم نے پچھلی دودہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست اور عوام کے حوصلے کو کم سمجھا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ یقینی بنائیں گے ہر غیر ملکی شہری پاکستان میں محفوظ رہے، آخری دم تک دہشت گردی کا مقابلہ اپنی پوری طاقت سے کریں گے۔

Advertisement

اس موقع پر آرمی چیف نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہماری پہچان کرپشن نہیں محنت اور ذہانت ہے، احسن اقبال
حریت رہنماؤں کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال قابو پانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین
شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آگئی
آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
بانی پی ٹی آئی کی تصویر کس نے لیک کی، تعین کرلیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version