Advertisement

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے انعقاد تک ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی لگادی

  • فہد
  • شيئر

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اپنے افسران وملازمین کو 3 اعزازیے کا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے انعقاد تک متعلقہ اضلاع میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ضمنی انتخابات کے انعقاد تک تمام متعلقہ اضلاع میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر مکمل طور پر پابندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ضمنی انتخاب تک کوئی سرکاری عہدیدار یا منتخب نمائندہ کسی ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کرے گا، 21 اپریل تک ٹرانفسر پوسٹنگ اور ترقیاتی اسکیموں کے اعلان پر پابندی ہو گی۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور پولنگ ایجنٹ کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ الیکشن کے دوران نظریہ پاکستان کے منافی کوئی فعل نہیں کیا جائے گا اور ملکی آزادی سالمیت کے خلاف بھی کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق عدلیہ اورمسلح افواج سمیت دیگراداروں کے خلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی جبکہ انتخابی عمل کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے لئے سیاسی جماعتیں پولنگ ایجنٹس کوہدایات جاری کریں گے، اگر کسی نے کوئی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف انتخابی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

Advertisement

ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا اور انتخابی اخراجات کے اکاؤنٹس بھی واضح کرنا ہوں گے، تمام ٹرانزیکشنز جی ایس ٹی رجسٹرڈ فارم کے تحت ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version