Advertisement

پشاور: بورڈ بازار کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق

پشاور: بورڈ بازار کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق

پشاور میں بورڈ بازار کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں بورڈ بازار کے قریب مبینہ موٹر سائیکل میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام افراد کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے کا نام عثمان عمر 30 سال ہے جبکہ زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے جس کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری شروع کردیا ہے۔

علاوہ ازیں مبینہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بی ڈی یو ٹیم، سی ٹی ڈی اور دیگر یونٹس بھی موقع پر موجود ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے بتایا کہ بورڈ بازار ناصر باغ روڈ کی مرکزی شاہرہ پر موٹر سائیکل پر بارودی مواد دھماکہ ہوا، دھماکے کی نوعیت اور بارودی مقدار کے حوالے سے تفتیش ہورہی ہے۔

ایس ایس پی کاشف عباسی نے مزید کہا کہ بارود سے بھری موٹر سائیکل میں دھماکہ ہوا ہے، ائے وقوعہ سے انسانی جسم کے اعضاء ملے ہیں، دھماکے کی نوعیت کو جانچنے کے لئے ٹیمیں کام کررہے ہیں جبکہ دھماکے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی بھی تصدیق کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version