Advertisement

پتنگ بازی کا شوق جانوں پر بھاری، پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پنجاب بھر میں پتنگ بازی کا شوق اور ظالم ڈور جانی دشمن بن گئے ہیں ، کریک ڈاؤن کے باوجود 24 گھنٹوں کے دوران پتنگ بازی سے مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے دھاتی ڈور بنانے، بیچنے اور خریدنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے، ان کےاحکامات پرپتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

خوشاب میں پولیس نے بلال نامی پتنگ فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہےکہ پتنگ بازی کی آڑمیں انسانی جانوں سے کھیلنےکی اجازت نہیں ہے۔

میانوالی میں 2 سالہ کمسن بچے کے گلے پرڈور پھر گئی، پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں پتنگ فروش پرمقدمہ درج کر کے ملزم اصغر کو حراست میں لے لیا ہے۔

اس سے قبل سرگودھا میں والدین کا اکلوتا کمسن بچہ پتنگ لوٹتے وقت کرنٹ لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

Advertisement

گوجرانولہ میں بھی بارہ سالہ سمیر پتنگ اڑاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کی صوبے بھر میں پتنگ فروشوں اور پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اوکاڑہ سے 221 افراد کو گرفتار کیاگیا، کھاریاں، پتوکی، گجرات، رینالہ خورد اور خان پور سے بھی تیس سے زائد پتنگ فروش پکڑے گئے، پاکپتن سے بھی دو پتنگ فروش گرفتار کرلیا گیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version