Advertisement

شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم پاکستان منتخب

شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم پاکستان منتخب

اسلام آباد: شہباز شریف 201 ووٹ لیکر دوسری بار وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف 201 ووٹ لیکر ملک کے 24 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب خان شہباز شریف کے مدمقابل تھے انہوں نے 92 ووٹ حاصل کیے جبکہ حکمران اتحاد کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے شہباز شریف 201 ووٹ لیکر وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو اپنی پارٹی کے ساتھ پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی ووٹ دینے کی ہامی بھری تھی۔

Advertisement

اجلاس کے دوران مسلم لیگ نواز کے رکن اسمبلی جام کمال نے حلف اٹھایا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔

سنی اتحاد کونسل کا احتجاج

اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، ارکان مینڈیٹ چور، چور چور کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے جبکہ ن لیگ کے ارکان کی جانب سے بھی گھڑی چور کے نعرے لگائے گئے۔

جے یو آئی کا بائیکاٹ

جمعیت علماء اسلام نے وزیر اعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اس لئے ان کا کوئی رکن پارلیمنٹ نہیں آیا۔

واضح رہے کہ 336 رکنی ایوان میں وزارت عظمیٰ کے لیے 169 ووٹ درکار ہیں اور اتحادی جماعتوں کو 209 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) کو پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت حاصل ہے جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں اور ایوان میں ان کے اراکین کی تعداد 91 ہے۔

مزید برآں وزارت عظمیٰ کے انتخاب کیلئے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف، نواز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، خورشید شاہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، امیر مقام اور عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان موجود تھے۔

منتخب وزیراعظم کی حلف برداری تقریب

ملک کے 24 ویں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب 4 مارچ بروز پیر کو دوپہر 3 بجے ایوان صدر میں شیڈول ہے، تاحال پروگرام کے تحت صدر مملکت نئے منتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کل قومی اسمبلی میں منتخب وزیراعظم کو وزیراعظم کی سیکیورٹی دی جائے گی جبکہ وزیراعظم کی حلف برداری تقریب کے لیے دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔

آرمی چیف اوردیگر سروسز چیف بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے جب کہ وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور نگران وزیراعظم بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔

Advertisement

علاوہ ازیں نامزد صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب کے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے پارٹی عہدیداروں اور دیگر بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version