Advertisement

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے حلف اٹھا لیا

قومی اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر کون؟ انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے حلف اٹھا لیا، سید غلام مصطفیٰ شاہ 197 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔

اسپیکر کے انتخاب کے بعد سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی اسپیکر کیلئے پیپلزپارٹی کے غلام مصطفی شاہ اور سنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر کے درمیان مقابلہ ہوا۔

سید غلام مصطفیٰ شاہ 197 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے اور انہوں نے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا، اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے ڈپٹی اسپیکر سیدغلام مصطفیٰ شاہ سےحلف لیا۔

ڈپٹی اسپیکر انتخاب کیلئے کل 290ووٹ کاسٹ کئے گئے،غلام مصطفی شاہ 197 ووٹ لے کر ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل جنید اکبر کو 92 ووٹ ملے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سید غلام مصطفی شاہ کو مبارکباد دی اور ان سے عہدے کا حلف لیا،ڈپٹی سپیکر نے چیئر سنبھال لی۔

Advertisement

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سیدغلام مصطفیٰ نے کہا کہ انتخابی عمل میں حصہ لینے والےتمام ممبران کا شکرگزارہوں، جمہوریت کے استحکام کےلیےسب کو کردار اداکرنا چاہیے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

 مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق 199 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اوراتحادیوں کی طرف سے اسپیکر کے امید وار عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے کل 291 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ایک مسترد ہو گیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ، وزیر اعظم اور صدر کے الیکشن کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی نہیں کوئی اور چیز ہے، ہم ووٹ کا حق استعمال نہیں کریں گے بلکہ اپوزیشن میں بیٹھ کر عوام کی نمائندگی کریں گے، اسمبلی پانچ سال پورے کرتی نظر نہیں آتی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس شدید نعرے بازی، شورشرابے اور ہنگامہ آرائی کے باعث  اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے آج صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی کے گزشتہ روز کے اجلاس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کی اور نومنتخب ارکان سےحلف لیا ، جس کے بعد تمام ارکان نے رجسٹر پردستخط کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version