Advertisement

ہم نے کسی امیدوار کو اغوا نہیں کیا بےبنیاد الزامات لگائے گئے ہیں، سعید غنی

تمام علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، سعید غنی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم نے کسی امیدوار کو اغوا نہیں کیا بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔

سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواب شاہ کی نشست ہمیشہ سے پیپلزپارٹی ہی جیتی آئی ہے، 2013 میں فضل پیچوہو 1لاکھ سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے، نواب شاہ کی اسی سیٹ پر 2018 میں آصف زرداری نے 1 لاکھ 8 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 2024 میں بھی اسی نشست سے آصف زرداری نے ایک لاکھ 47 ہزار ووٹ لیے، 2013 اور 18 میں زشیر محمد رند  اسی نشست سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ اس بار نواب شاہ سے 11امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

رہنما پی پی نے کہا کہ شیر محمد رند نے اپنے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل ہی نہیں کی، اسی نشست پر شیر محمد رند کے بیٹے کے کاغذات بھی مسترد ہوئے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے کسی شخص کو اغوا نہیں کیا بےبنیاد الزامات لگائے گئے ہیں، الزامات لگارہے ہیں کہ ان کے کسی امیدوار کو ہم نے اغوا کرلیا، انہیں پتہ تھا اگر الیکشن لڑیں گے بھی تب بھی بری طرح ہاریں گے، انہیں چاہیے تھا کہ اپنی ہار اور ہماری جیت کو دل سے قبول کرتے۔

Advertisement

سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آصفہ بی بی کی جیت کو متنازع بنانے کی کوشش کی، تحریک انصاف کو اس مہم سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیر محمد رند کے بیٹے نے پراپرٹی ڈکلیئر نہیں کی تھی، غلام مصطفیٰ رند کے کاغذات مسترد ہوئے کیوں کہ وہ حیسکو کے ڈیفالٹر تھے، آصفہ بی بی کے مدمقابل امیدوار کی کوئی سیاسی حیثیت ہی نہیں ہے، جو نتیجہ آئے اسے قبول کرنا چاہیے بلاوجہ ساکھ خراب نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version